اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کو بہتر روایتی اور جدید تعلیم مہیا کرانے کے لئے بین الاقوامی سطح کے تعلیمی ادارے قائم کرے گی۔جناب مختار عباس نقوی

 اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کو بہتر روایتی اور جدید تعلیم مہیا کرانے کے لئے بین الاقوامی سطح کے تعلیمی ادارے قائم کرے گی۔جناب مختار عباس نقوی


نئی دہلی، 29 دسمبر 2016: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کو بہتر روایتی اور جدید تعلیم

NEW DELHI, DEC 29 :- Union Minister of State for Minority Affairs (I/C) and Parliamentary Affairs Mukhtar Abbas Naqvi addressing a press conference after the general body meeting of Maulana Azad Education Foundations, in New Delhi on Thursday.

مہیا کرانے کے لئے بین الاقوامی سطح کے تعلیمی ادارے قائم کرے گی۔
انتیودے بھون میں مولانا آزاد ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی جنرل باڈی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اور فاو¿نڈیشن کے صدر جناب مختار عباس نقوی نے بتایا کہ جدید، تکنیکی، میڈیکل، آیور ویدک، یونانی سمیت، عالمی سطح کے ہنر مندی کے فروغ کی تعلیم دینے والے ادارے ملک بھر میں قائم کئے جائیں گے۔
جناب نقوی نے بتایا کہ اس کے مکمل خاکے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تعلیمی اداروں کا خاکہ -مقامات وغیرہ کے بارے میں اپنی تفصیلی رپورٹ دو ماہ میں دے گی اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہ تعلیمی ادارے 2018 سے کام کرنا شروع کر دیں۔ ان تعلیمی اداروں میں 40 فیصد ریزرویشن لڑکیوں کے لئے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔
انھوںنے بتایا کہ ہماری کوشش جدید سہولیات سمیت عالمی سطح کی تعلیم کا مثالی تعلیمی مرکز اور روزگارکی تکمیل کے لیے ہنر مندی کا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنا ہے تاکہ یہ تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرانے کا ایک بڑا مشن ثابت ہو۔
جناب نقوی نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ 6 ماہ پہلے ہم نے ملک بھر میں جن کثیر مقصدی “سدبھاو¿ منڈپ” کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اس میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہم نے اب تک ملک بھر میں ……… سدبھاو¿ منڈپوں کو منظوری دی ہے۔ “سدبھاو¿ منڈپ”کی تعمیر بھی کی جائے گی جس میں مختلف قسم کی سرگرمیاںمثلاً شادی بیاہ، نمائش وغیرہ کا انعقاد کیا جا سکے نیز اس کا کسی آفت کے وقت راحتی مرکز کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ تلنگانہ میں “گروکل” قسم کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے تلنگانہ حکومت کو مدد دی ہے، ہم نے یہ بھی طے کیا ہے کہ جو مدرسے مرکزی دھارے کی تعلیم دے رہے ہیں ان کی بھی ہم مدد کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔اقلیتی امور کی وزارت ہر سطح پرکیش لیس ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو فروغ دے رہی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے 3 کروڑ طلبہ کو6715 کروڑ روپے کی اسکالرشپ براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں بھیجی ہے۔
اس کے علاوہ 12 ویں پنچ سالہ منصوبہ بندی میں، اےم اےس ڈی پی میں مختلف ریاستوں کے لیے تقریبا 5300 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔ اترپردیش 1200 کروڑ، مغربی بنگال 1600 کروڑ، آسام 400 کروڑ، بہار550 کروڑ، اروناچل پردیش 190 کروڑ، تریپورہ 162 کروڑ، کرناٹک 157 کروڑ، راجستھان 140 کروڑ،تلنگانہ 118 کروڑ شامل ہیں۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: