انوشکاکے ساتھ منگنی نہیں کی: وراٹ

انوشکاکے ساتھ منگنی نہیں کی: وراٹ


نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) ہندستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے میڈیا میں مسلسل ان کی اور اداکارہ انوشکا شرما کی منگنی کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔
اسٹار کرکٹر وراٹ اور انوشکا ان دنوں رشی کیش میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور میڈیا میں مسلسل یہ خبر سرخیاں بنی ہوئی تھیں کہ دونوں نئے سال پر رشی کیش کے قریب نریندرنگر میں منگنی کر سکتے ہیں۔لیکن وراٹ نے ان خبروں کو غلط بتاتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا “ہم دونوں منگنی نہیں کر رہے ہیں اور اگر ہم کریں گے تو کسی سے یہ بات بالکل نہیں چھپائیں گے ۔یہ بات صاف ہے ۔ “نریندرنگر میں ہی امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ کاروباری انل امبانی کے جانے سے بھی یہ قیاس آرائی تیز ہو گئی تھیں کہ یہ تمام وراٹ اور انوشکا کی منگنی میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ لیکن فی الحال وراٹ نے اپنے اس بیان سے میڈیا میں چھائی ان خبروں کو مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے اس پر انکش لگا دیا ہے ۔ٹیسٹ کپتان وراٹ نے ساتھ ہی اس طرح کی خبروں کے لیے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کافی غصے بھرے لہجے میں لکھا “نیوز چینل غلط خبروں اور افواہوں کو پھیلانے سے باز نہیں آتے اور آپ سب لوگوں کا شک میں ڈال دیتے ہیں۔ “اس درمیان انوشکا نے بھی ٹوئٹر پر وراٹ کے اس بیان کو ریٹویٹ کیا۔28 سالہ وراٹ اور انوشکا گزشتہ ہفتہ نریندرنگر کے ہوٹل میں چھٹیاں منانے پہنچے تھے اور مسلسل اس کی تصاویر بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔لیکن ان کے وہاں جانے سے لے کر اب تک روزانہ نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔بالی وڈ اور کرکٹ کی دنیا کی سب سے مشہور جوڑی مسلسل ہی اپنے تعلقات کو لے کر خبروں میں رہتی ہے ۔کچھ وقت پہلے دونوں کے بریک اپ کی خبریں بھی آئیں تھیں لیکن پھر دونوں ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔لیکن اس بار ان کی سگائی کی خبروں نے زیادہ سرخیاں بٹور¸ ہیں جس کے لئے وراٹ کو صفائی تک دینی پڑ گئی ہے ۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: