کانگریس کا وعدہ، پنجاب کو بنائیں گے نشہ سے پاک اور بے روزگاروں کو ملے کا بھتہ

کانگریس کا وعدہ، پنجاب کو بنائیں گے نشہ سے پاک اور بے روزگاروں کو ملے کا بھتہ


نئی دہلی، 9جنوری (یو این آئی) کانگریس نے پنجاب کو نشہ سے پاک بنانے ، بجلی کی شرحوں میں کمی کرنے ، کسانوں کو قرض میں راحت دینے اور ہر گھر میں نوکری جیسے وعدے کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے لئے آج

NEW DELHI, JAN 9 :- Former Prime Minister Manmohan Singh with Punjab PCC President Capt. Amrinder Singh, senior party leader Rajinder Kaur Bhattal and others releasing the Congress manifesto for Punjab Legislative Assembly election 2017 at AICC headquarters, in New Delhi on Monday.

اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔
انتخابی منشور میں چار ماہ میں پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے ساتھ ہی پانی کی تقسیم، بے روزگاری اور خواتین کو ریزرویشن جیسے امور پر ترجیح دی گئی ہے اور صنعت، سروس سیکٹر ، بنیادی ڈھانچہ اور زرعی ترقی کو خصوصی ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔
سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ ، پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ ، پنجاب کانگریس کی سابق صدر راجندر کور بھٹل، کانگریس الیکشن کمیٹی کی سربراہ امبیکا سونی، پارٹی کے پنجاب امور کے انچارج آشا کماری اور کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں انتخابی منشور جاری کیا۔
انتخابی منشور ایک ساتھ پانچ جگہ سے جاری کیا گیا ہے ۔ دہلی میں ڈاکٹر سنگھ اور کیپٹن امریندر نے ، چنڈی گڑھ میں پارٹی کے ریاستی صدر نے یہ انتخابی منشور جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی جالندھر، لدھیانہ، بھٹنڈا ، امرت سر اور پٹیالہ میں بھی انتخابی منشور جاری کیا گیا ۔ ریاستی اسمبلی کی 117 سیٹوں کے لئے چار فروری کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔
کانگریس نے پنجاب اسمبلی کے لئے جاری منشور میں ہر گھر میں ایک شخص کو ملازمت دینے اور بے روزگار نوجوانوں کو ڈھائی ہزا رروپے مابانہ بھتہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ پارتی نے اقتدار میں آنے کے بعد چار ماہ کے اندر ریاست کو منشیات سے پاک کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کی حالت بہت خراب ہے اور کسانوں پر مسلسل قرض کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ ریاست میں کسانوں پر 67000 کروڑ روپے کا قرض ہے اور اس کو حل کرنے کے لئے پالیسی تیار کی جائے گی۔اس کے علاوہ بے گھر لوگوں ، دلتوں، شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب کے لوگوں کے لئے مفت رہائش کے نظم کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے وی و ی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔
پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے الزام لگایا کہ شرومنی اکالی دل اور بی جے پی کی حکومت نے ریاست کو برباد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو پنجاب کو ہوئے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: