سلمیٰ آغا نے تین طلاق کا مضحکہ اڑایا۔ مودی کی تعریف کی

سلمیٰ آغا نے تین طلاق کا مضحکہ اڑایا۔ مودی کی تعریف کی


لکھنﺅ، 9 جنوری (یو این آئی) فلم ‘نکاح’ میں اپنے یادگار رول کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر چھاجانے والی مشہور اداکارہ سلمیٰ آغا نے ان رہنما¶ں اور عالموں کو لتاڑا ہے جو تین طلاق کی حمایت کرتے ہیں ۔

LUCKNOW JAN 09 :- Republican Party of India(RPI- Athawale faction) and Union Minister of State for Social Justice and Empowerment Ramdas Athawale along with yesteryear Bollywood star Salma Aga addressing a press conference in Lucknow on Monday.

انہوں نے کہا ” تین طلاق شریعت کے خلاف ہے اور قرآن مجید میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے اس طرح طلاق دینا عورتوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے ۔
سلمیٰ آغا نے تین طلاق کے موضوع پر بننے والی بالی ووڈ کی فلم ‘نکاح’ میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رواج عورتوں کے خلاف ہے انہوں نے مسلم مردوں کے کئی شادیاں کرنے کے قانونی جواز پر بھی سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا” ہم تین طلاق کا معاملہ اٹھانے کے لئے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرتے ہیں نیز کہا کہ مودی ہندوستان کے بہترین وزیر اعظم میں سے ایک ہیں ۔
سلمیٰ آغا نے مسٹر مودی کے نوٹ بندی کے جرآّت مندانہ قدم کو بھی سراہا۔ وہ اترپردیش اسمبلی میں ریپلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے گروپ) کی حمایت کے لئے لکھنﺅ آئی ہوئی ہیں ۔
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلمیٰ نے بی جے پی اور مودی کی بے حد تعریف کی اور یہاں تک کہا کہ نوٹ بندی تو ایک عورت کو ہونے والے درد زہ کی طرح ہے ماں یہ تکلیف سہنے کے بعد ایک تندرست بچے کی تمنا کرتی ہے ۔ ہم بھی امید کرتے ہیں کہ اس تکلیف سے گذرنے کے بعد بدعنوانی اور کالے دھن سے نجات کے بعد ہندوستانی معیشت بھی تندرست و توانا ہوجائے گی۔
سلمیٰ یو پی کے چنا¶ میں راکھی ساونت ، علی خان اور ہرمنت بجرے کے ہمراہ آرپی آئی کے لئے بڑے پیمانہ پر پرچار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو عورتوں کو خود اختیار بنانے کی بڑی فکر ہے اور ان کے حقوق کے لئے انہوں نے بہت سے کام کئے ہیں ۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: