عام آدمی پارٹی پنجاب اور گوا میں بنائیگی حکومت: آشوتوش

عام آدمی پارٹی پنجاب اور گوا میں بنائیگی حکومت: آشوتوش


پنجی، 06 جنوری (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان آشوتوش نے آج یہاں دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی پنجاب اور گوا میں حکومت بنائیگی۔
مسٹر آشوتوش نے پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ” عام آدمی پارٹی پنجاب میں زبردست کامیابی حاصل کرے گی اور گوا میں دو تہائی ووٹ حاصل کرے گی اور دونوں ہی ریاستوں میں عام آدمی پارٹی حکومت بنائیگی۔”
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کو سخت جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جیت ایک بلبلا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی گوا میں چار فروری کو ہونے والے انتخابات میں سبھی 40 سیٹوں پر امیدوار اتاریگی۔ پارٹی 36 اسمبلی حلقوں کے لئے پہلے ہی امیدوار وں کا اعلان کر چکی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال 7 اور 8 جنوری کو گوا کا دورہ کریں گے اور چار جگہوں پر عوام سے خطاب کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ صرف ان کی ہی پارٹی نے گوا میں وزیر اعلی کے امیدوار کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کو ابھی اس پر غور کرنا ہے ۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: