کیجریوال نے بی جے پی کے کونسلروں پرمیونسپل ملازمین کا پیسہ روکنے کا الزام لگایا

کیجریوال نے بی جے پی کے کونسلروں پرمیونسپل ملازمین کا پیسہ روکنے کا الزام لگایا


نئی دہلی9جنوری (یو این آئی) بی جے پی کونسلروں پر قومی راجدھانی کے میونسپل ملازمین کی تنخواہوں کاپیسہ روکنے کا الزام لگاتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا ہے کہ بھگوا پارٹی اس معاملہ میں گندی سیاست کررہی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کونسلروں نے ایم سی ڈی ملازمین کی تنخواہوں کا پیسہ دوسری طرف منتقل کردیاا ور پھر دہلی کی سڑکوں پر کوڑا پھینک دیا۔
انہوں نے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان یہ الزام لگایا ہے ۔ یہ لوگ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جس سے پورے علاقہ میں کوڑا کٹھاہوگیا ہے ۔
قبل ازیں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن، مالی بدنظمی کا مرکز بن گیا ہے ۔ کل دہلی حکومت نے صورت حال کو بہتر بنانے کی غرض سے مشرقی دہلی کے لئے 119کروڑ ایڈوانس کو منظوری دی ہے ۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: