مایاوتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

مایاوتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت


نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی)اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔ بی جے پی نے ان کے خلاف مذہب اور ذات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں ایک عرضی دائر کی ہے ۔
بی جے پی کی اترپردیش مجلس عاملہ کے رکن نیرج شنکر سکسینہ کی طرف سے دائر اس شکایت میں محترمہ مایاوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بی ایس پی کی رجسٹریشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس میں سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کا ذکر کیا گیا جس میں مذہب اور ذات کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔
شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ بی ایس پی صدر نے تین جنوری کولکھن¶ میں پریس کانفرنس میں اترپردیش اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست کو محترمہ مایاوتی نے مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا تھا۔ بی ایس پی صدر نے پارٹی کی طرف سے ایک کتابچہ بھی جاری کیا تھا جس میں بی ایس پی کو مسلمانوں کا سچا خیرخواہ بتاتے ہوئے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
مسٹر سکسینہ نے کہا ہے کہ محترمہ مایاوتی کا یہ بیان سپریمکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے اور عوامی نمائندگی قانون کے تحت جرم ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے محترمہ مایاوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور بی ایس پی کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے ۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: