ماں وہ ہستی ہے کہ جس کی اہمےت کا احساس اس کے چلے جانے کے بعد زےادہ ہوتا ہے

مجلس مےں کلام پےش کرتے ہوئے آچارےہ پرمود کرشنم جبکہ اسٹےج پر مولانا سےد شمےم الحسن ، مولانا سےد جلال حےدر نقوی و دےگر کو دےکھا جا سکتا ہے

معروف صحافی ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی والدہ کی مجلس چہلم مےں مختلف مذہبی و سےاسی رہنماﺅںنے شرکت کی


طےبہ پور ، کوشامبی مشہور معروف صحافی ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی والدہ احسان فاطمہ بنت بخشش حسےن مرحوم کی مجلس چہلم کا انعقاد ضلع کوشامبی کے طےبہ پور مےںواقع امام گاہ امام حسےن ؑ مےںکےاگےا جس مےںمختلف مذہبی و سےاسی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ مجلس کی ابتداءتلاوت کلام پاک سے ڈاکٹر ممتاز عالم کے فرزند مصور رضوی نے کی اور نظامت کے فرائض بےن الاقوامی شہرت ےافتہ ناظم نجےب الہ آبادی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ مجلس مےںمرثےہ خوانی روز نامہ انقلاب دہلی کے سنےئر صحافی انجم جعفری نے اپنے ہمنواﺅں کے ساتھ کی ۔اس موقع پر پر منعقد مجلس کو ملک کے مشہور و معروف بزرگ عالم دےن اور استاد العلماءسےد شمےم الحسن نے خطاب کےا۔ مولانا سےد شمےم الحسن نے اپنے خطاب مےںعظمت والدےن پر مفصل گفتگو کی اور نصےحت بھی فرمائی ۔ اس موقع پر سنےئر کانگرےس لےڈر اور کلےکا پےٹھ آچارےہ پرمود کرشنم نے ماں کی اہمےت پر گفتگو تو کی ہی ساتھ ہی ماں کے حوالے سے نظم بھی پےش کی ۔ انہوںنے کہاکہ ماں وہ شہ ہے جس کی اہمےت کا احساس اس کے چلے جانے کے بعد اور بھی زےادہ بڑھ جاتا ہے ۔ انہوںنے ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کو تعزےت پےش کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ےہ وہ خلاءہے جو کبھی پر نہےں ہو سکتاہے۔ مجلس مےںروزنامہ سےاسی تقدےر کے کولکاتہ اےڈےٹر اور شاعر شعےب رضا فاطمہ ، سنےئر صحافی جاوےد قمر ، بابر ندےم ، ڈاکٹر قمر عابدی ، معروف نوحہ خواں عرفان وغےرہ نے ماں کی اہمےت کو واضح کرتے ہوئے نظم پےش کی اور دےگر نے منظوم نذرانہ عقےدت بارگاہ مولا مےںپےش کےا۔خےال رہے کہ اس سلسلہ کی دو مجلسےں دو روز قبل منعقد کی گئےں تھےں جن مےںپہلی مجلس کو مولانا سےد علمدار حسےن نے خطاب کےا اور دوسری مجلس کو دہلی سے تشرےف لائے معروف خطےب اہلبےت مولانا سےد جلال حےدر نقوی نے خطاب کےا۔ ان مجلسوں مےںسےد حسن عسکری رضوی نے مرثےہ پےش کےا۔ مولانا سےد جلال حےدر نقوی نے اپنے خطاب مےںدےن اسلام مےں والدےن کی اہمےت پر گفتگو کی ۔ مجلس مےں ممبر پارلےمنٹ کنور دانش علی ، ممبر پارلےمنٹ سالم انصاری ، الہ آبادی ےونےورسٹی کے استاد پروفےسر احمد علی فاطمی ، نوحہ خواں زےشان رضوی ، روزنامہ سےاسی تقدےر کے چےف اےڈےٹر محمد مستقےم خان ، مولانا سےد جلال حےدر نقوی، مولانا سےد ضمےر حےدر کے علاوہ الہ آباد، منجن پور، کراری سمےت آلہ آباد ضلع اور کوشامبی وغےرہ سے آئے ہوئے سےکڑوں مومنےن اور مختلف ادےان سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: