آپ ایم ایل اے وشیش روی کی انتھک کوششوں کے بعد، ڈی ڈی اے نے فیتھ اکیڈمی سے ایک ایکڑ غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین خالی کروائی

فیتھ اکیڈمی اسکول نے 35 سال قبل اس زمین پر قبضہ کیا تھا، ڈی ڈی اے نے زمین خالی کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول پر جرمانہ بھی عائد کیا

نئی دہلی، 23 نومبر: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے وشیش روی کی انتھک کوششوں کے بعد، ڈی ڈی اے نے کرول باغ کے پرساد نگر میں فیتھ اکیڈمی سے غیر قانونی طور پر قابض ایک ایکڑ زمین کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ اسکول پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر مرحوم جگموہن نے 04 جون 1990 کو اس زمین کو اسپورٹس کمپلیکس کے طور پر ترقی دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آپ ممبر اسمبلی ویشیش روی نے مقامی لوگوں کے ساتھ زمین کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرانے کے لیے اسکول کے باہر احتجاج کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے وشیش روی نے کہا کہ 35 سال بعد غیر قانونی طور پر قابض زمین پر SC/ST بچوں کے لیے ایک اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔ ڈی ڈی اے نے پرساد نگر کرول باغ میں واقع فیتھ اکیڈمی اسکول پر زمین پر قبضہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی اے نے اسکول کو ایک ایکڑ اراضی بھی خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تقریباً 35 سال سے اس زمین پر اسکول کا قبضہ تھا۔ ایک ایکڑ زمین کا یہ ٹکڑا ڈی ڈی اے نے سال 1984 میں عارضی بنیادوں پر اسکول کو دیا تھا۔ اسکول نے اس کی تجدید کروائے بغیر زمین پر قبضہ کر لیا اور زمین کو اسکول کے ذاتی کام کے لیے استعمال کیا گیا۔ زمین کے اس ٹکڑے کو قریبی RWAs نے بچوں کے کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کیا۔ آر ڈبلیو اے کے لوگ گزشتہ 35 سالوں سے اسکول کے زیر قبضہ زمین کو واگزار کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر مرحوم جگموہن نے بھی ڈی ڈی اے کی اس زمین کو قریبی دیو نہر، اور پرساد نگر کے ایس سی/ایس ٹی بچوں کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کے طور پر تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی وقت، آر ڈبلیو اے نے سال 2017 میں دہلی ہائی کورٹ میں فیتھ اکیڈمی اسکول کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے وشیش روی نے اس مسئلہ پر آر ڈبلیو اے کے ساتھ فعال طور پر کام کیا۔ وہ خود گزشتہ چار سالوں سے اس مسئلہ پر ڈی ڈی اے کے عہدیداروں سے ملاقات اور بات چیت کررہے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر موجودہ لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو خط بھی لکھا ہے۔ اس کے پیش نظر فیتھ اکیڈمی اسکول نے 17 دسمبر 2020 کو دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔اس سلسلے میں، 21 جنوری، 2021 کو، آپ ایم ایل اے ویشیش روی نے بھی علاقے کے مکینوں کے ساتھ فیتھ اکیڈمی اسکول کے باہر ایک پرامن احتجاج کیا اور درخواست کی کہ فیتھ اکیڈمی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کرے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر مرحوم جگموہن نے 04 جون 1990 کو یہاں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایم ایل اے وشیش روی کی انتھک کوششوں کے بعد ڈی ڈی اے نے فیتھ اکیڈمی اسکول پر 17 نومبر 2021 کو جرمانہ عائد کیا ہے اور اسکول کو مقبوضہ زمین خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی ڈی اے نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔ آپ ایم ایل اے ویشیش روی کا کہنا ہے کہ 35 سال کے بعد، غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین پر SC/ST بچوں کے لیے ایک اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا، جیسا کہ میں نے یہاں کے باشندوں سے وعدہ کیا تھا۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: