ملائم نے کہا سائیکل پر ان کا حق ہے

ملائم نے کہا سائیکل پر ان کا حق ہے


نئی دہلی، 9 جنوری(یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے ملائم گروپ نے آج الیکشن کمیشن سے مل کرکہا کہ انتخابی نشان سائیکل اور پارٹی کے نام پر ان کا حق ہے اور دعوی کیا کہ وہی اصلی سماج وادی پارٹی ہے اور انتخابی نشان انہیں ہی ملنا چاہئے ۔
اس گروپ کے لیڈر ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں تین رکنی وفد نے الیکشن کمیشن سے آج ملاقات کرکے اپنے دعوی کی حمایت میں حلف نامہ پیش کیا ۔ وفد میں مسٹر ملائم سنگھ یادو کے علاوہ مسٹر شیو پال یادو اور مسٹر امر سنگھ بھی تھے ۔
خیال رہے کہ کمیشن نے نو جنوری تک دونوں گروپوں کو اپنے اپنے دعوے کی حمایت میں حلف نامہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اکھلیش گروپ نے گذشتہ ہفتہ ہی اپنا حلف نامہ پیش کردیا تھا۔
ملائم گروع نے الیکشن کمیشن سے آدھے گھنٹے کی ملاقات کے دوران اپنے حلف نامے کی سات کاپیاں بھی پیش کیں ۔ حالانکہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد ملائم گروپ نے میڈیا سے بات نہیں کی اور کمیشن کے پچھلے دروازے سے نکل گئے ۔
مسٹر ملائم سنگھ یادو کا کہنا تھا کہ اصلی سماج وادی پارٹی انہیں کی ہے ۔ اس لئے پارٹی کا نام اور انتخابی نشان انہیں ہی ملنا چاہئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت میں لکھن¶ میں طلب کردہ سما ج وادی پارٹی کا ہنگامی اجلاس غیر قانونی تھا۔ اس اجلاس میں مسٹر ملائم سنگھ یادو کو سماج واد پارٹی کے قومی صدر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کو 17جنوری سے پہلے سما ج وادی پارتی کے نام اور انتخابی نشان سائیکل کے بارے میں کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔ کیوں کہ اترپردیش ریاستی اسمبلی کے پہلے مرحلے کے لئے سترہ جنوری کو نوٹیفکیشن جاری ہونا ہے ۔

You May Also Like

Leave a Reply

%d bloggers like this: